اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے شہر تبریز میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جمہوریہ آذربائیجان سمیت تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کی توسیع اور ان میں استحکام کا خواہاں ہے۔ حسین جابری انصاری نے کہا کہ ایران چند ملکوں کو چھوڑ کر تمام ملکوں کے سلسلے میں اس پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ ویزا جاری کرنے میں تیزی کے ساتھ ساتھ سہولت فراہم کی جائے اور جمہوریہ آذربائیجان کے بارے میں بھی ایران اسی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ انھوں نے شام کے بارے میں بھی کہا کہ اس ملک کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا اور اس مسئلے کو صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ ایرن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں وسیع انسانی المیے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کئے جانے کی ضرورت ہے اور ایران اس بارے میں تمام قومی توانائیوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169